دنیا

جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد،اسرائیل کی ٹال مٹول

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے،اسرائیلی وزیراعظم نین یاہو جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لینے لگے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کے نفاذ کو یرغمالیوں کی فہرست سے مشروط کر دیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کے نام موصول ہونے تک جنگ بندی پر عملدرآمد شروع نہیں ہو گا۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کے نام دینے میں تاخیر کی تکنیکی وجوہات ہیں،ہم جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہونا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد بھی اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں،بدھ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 122 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button