دلچسپ و عجیب

خبردار:چیٹ جی پی ٹی کااستعمال احتیاط سے کریں

آرٹیفشل انٹیلی جنس سافٹ ویئرزاورایپس کااستعمال تیزی سے بڑھ رہاہے جبکہ ماہرین نے چیٹ جی پی ٹی وغیرہ کازیادہ استعمال منع کردیاہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ کوشش کریں اپنے راز اپنی حد تک رکھیں، چاہے وہ کسی بھی قسم کے ہوں کیونکہ ایک بار اگر وہ چیٹ بوٹس پر گئے تو وہاں محفوظ ہو جائیں گے، تو ایسی کسی چیز کا تذکرہ نہ کریں جو بعد میں آپ کے لیے مشکل کھڑی کردے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جن سے ماہرین نے منع کیا ہے۔

ذاتی معلومات

ماہرین کا بتانا ہے کہ کبھی بھی اپنی ذاتی معلومات اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ ہر گرز شیئر نہ کریں۔

مثال کے طور پر لوگ اپنے گھر کا پتہ، اپنا نام، موبائل نمبر وغیرہ سے متعلق چیٹ جی پی ٹی پر تذکرہ نہ کریں، ورنہ ان تفصیلات سے کسی کی بھی سرگرمیاں اور شناخت ٹریک کی جا سکتی ہیں۔

مالی معلومات خفیہ رکھیں

اپنی مالی معلومات کی تفصیلات کبھی بھی اے آئی چیٹ بوٹس سے شیئر نہ کریں، جیسے کہ بینک اکاؤنٹ نمبر، کریڈٹ کارڈ کا نمبر یا کوئی بھی سکیورٹی نمبر۔ کیونکہ یہ معلومات آپ کو آپ کے ہی پیسوں سے محروم کرسکتی ہیں۔

پاس ورڈز

چیٹ جی پی ٹی پر کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا بینک اکاؤنٹس کے پاس ورڈز شیئر کا اس کا تذکرہ نہ کریں، یہ معلومات آپ کے اکاؤنٹس تک رسائی اور ڈیٹا چوری کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

فحش مواد یا فحش گفتگو

ماہرین کے مطابق عام طور پر چیٹ بوٹس فحاشی پر مبنی گفتگو یا ایسے کسی بھی مواد کو فلٹر کردیتے ہیں، تو اگر آپ نے یہ کیا تو ہو سکتا ہے آپ دوبارہ چیٹ بوٹس استعمال نہ کر سکیں۔چیٹ بوٹس کو کبھی ایسی بات نہ بتائیں جو آپ دوسروں سے چھپانا چاہتے ہیں:

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button