دلچسپ و عجیب
حیدرآباد۔ایک شخص نے چوروں کوبھی حیران کردیا
بھارتی شہرحیدرآباددکن میں چوروں کوچکمادینے کے لئے ایک شخص نے انوکھا طریقہ اپنایا، اس نے کاغذ پر ایک پیغام لکھا اور اپنے گھر کے دروازے پر چسپاں کر دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ مذکورہ شخص نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ہم سنکرانتی کیلئے زیورات اور رقم لے کر گاؤں جا رہے ہیں، براہ کرم ہمارے گھر نہ آئیں، گھر میں کچھ نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق لوگ عام طور پر تہواروں کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں اور چوروں کو وارداتیں کرنے کا موقع مل جاتا ہے، یہ پیغام چوروں کو چونکانے کیلئے تحریر کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر یہ انوکھا پیغام تیزی سے وائرل ہوگیا اور لوگ اس پوسٹر پر لکھی گئی تحریر پڑھ کر حیرانی میں مبتلا ہوگئے۔