تہران : ایران کے دارالحکومت تہران میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو سنیئر ججز کو قتل کر دیا۔
ایرانی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں محمد مقسی اور علی رازینی جاں بحق ہوئے،فائرنگ سے تیسرے جج شدید زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ تہران اسکوائر پر سپریم کورٹ کے قریب کی گئی،واقعہ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،فاضل ججز محمد مقسی اور علی رازینی دہشت گردی اور قومی سلامتی سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرتے تھے۔