ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری ہے،پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم لڑ کھڑا گئی۔
پاکستانی اسپنرز نے پہلی اننگز میں تباہ کن باولنگ کی،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی،نعمان علی اور ساجد خان کی گھومتی کے سامنے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن بے بس نظر آئی۔
نعمان علی نے 5،ساجد خان نے 4 اور ابرار احمد نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا،مہمان ٹیم کے کھلاڑی جومیل وریکین 31 اور جیڈن سیلز 22 رنز بنا کر نمایاں رہے،پاکستان ٹیم کو 93 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے تھے،سعود شکیل نے 84 اور محمد رضوان نے 71 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کے باولر جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔