ریکوڈک: پاکستان سعودی عرب معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
تخمینہ مکمل کر لیا گیا اور دونوں فریق منصوبے کی باریکیوں کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں ہیں
ذرائع کےمطابق ریکوڈک معاہدے کی تکمیل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیاہے۔سعودی عرب مشینری کی خریداری کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کے استعمال کے لیے پاکستان سے باہر بینک اکاؤنٹ رکھنا چاہتا تھا۔ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے جاری مذاکرات سے واقف ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ اب دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ پاکستان میں لایا جائے گا اور اس سلسلے میں ایک وسیع معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جب معاہدے کے وقت کے بارے میں پوچھا گیا تو متعلقہ اہلکار نے کہا کہ ابھی اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے لیکن یہ معاہدہ آخری مراحل میں پہنچ رہا ہے اور جلد کسی بھی وقت طے پا سکتا ہے۔ریکوڈک کے حصص کی نظرثانی شدہ قیمت کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منصوبہ ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے لیکن نظرثانی کے عمل سے منصوبے کے حصص کی قیمت میں بہتری آئی ہے۔