کھیل
Trending

ملتان ٹیسٹ کا پہلا روز،پاکستان کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام

ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ،پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا،پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی ابتدائی 4 وکٹیں 46 رنز پر پویلین لوٹ گئیں،کامران غلام 5 اور محمد ہریرہ 6 رنز بنا سکے،بابراعظم 8 اور کپتان شان مسعود 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،4 کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے قومی ٹیم کو سہارا دیا۔

فاسٹ باولر جیڈن سیلز نے 3 اور گوڈاکیس موتی نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا،محمد رضوان اور سعود شکیل نے پانچویں وکٹ پر 97 رن کی ناقابلِ شکست پارٹنر کھیلی،دونوں کھلاڑی ففٹی ففٹی رنز کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سعود شکیل 56 اور محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button