پاکستان

سال 2025ء تبدیلی کاسال ہے۔ بیرسٹر گوہر

کچھ لوگ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  مذاکرات فرنٹ ڈور سے ہوں یا بیک ڈور سے، یہ کامیاب ہونے چاہئیں، سال 2025 تبدیلی کا سال ہے، بانی پی ٹی آئی اس سال باہر آجائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے  ہوئے  بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ آرمی چیف سے پشاور  میں  ملاقات ہوئی جو صرف امن و امان کے حوالے سے  تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button