کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے
افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق 12 جنوری کو اسپین میری ٹائم ریسکیو کو کشتی کی گمشدگی سے آگاہ کردیا تھا۔دوسری جانب اسپین میری ٹائم سروس نے تردیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ تارکین وطن کی کشتی سے متعلق معلومات نہیں تھیں۔
خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔ مراکشی حکام کا کہنا ہےکہ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، حادثے میں 36 افرادکو بچالیا گیا ہے۔ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں کشتی حادثے کی اطلاع کی تفصیلات لے رہے ہیں، واقعے کی تفصیلات لینے کے بعد باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائےگا۔