کھیل
Trending

چیمپئنز ٹرافی:شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار،ٹکٹ کی فروخت شروع ہونے کا امکان

لاہور : چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی ٹکٹیں جلد شائقین کیلئے دستیاب ہوں گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز  کے ٹکٹوں کی قیمت پر مشاورت مکمل  کر لی گئی،میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی سی بی  کی منظوری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی قیمتیں طے    کی ہیں،پاکستان میں گروپ میچز کی ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 1 ہزار روپے تک مقر ر کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں میچز کے سب سے مہنگے ٹکٹ کی قیمت 25 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے،لاہور،راولپنڈی اور کراچی  میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف ہوں گی،ٹکٹوں کیلئے مختلف کیٹگریز بنائی گئی ہیں جن میں پریمیئر ،وی آئی پی،فرسٹ کلاس اور ہوسپٹیلیٹی شامل ہیں۔

لاہور کے مقابلے میں دیگر شہروں میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی قیمت مختلف ہو سکتی ہے،سیمی فائنل کی ٹکٹ  کم سے کم 2500 روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں  شروع ہو گی،پہلے میچ میں پاکستان  اور  نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button