پاکستان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختو نخوا میں دو مختلف آپریشنز،8 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختو نخوا کے دو علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے،کارروائیوں میں 8 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،کارروائی کے دوران خوراج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا گیا،آپریشن میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں وادی تیراہ میں جھڑپ ہوئی،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔