پاکستان

اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولتوں کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا۔محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم کادورہ کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے سینئر رہنما آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نئے سال اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔سید محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا۔اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button