پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ عالمی سکول گرلز کانفرنس کے اختتام پر ’اعلانِ اسلام آباد‘ جاری کر دیا گیا ہے جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے جامع سفارشات پیش کی گئی ہیں۔اتوار کو دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تعلیم ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے اور اس کے حصول کو کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر یقینی بنایا جائے۔
مسلم حکومتوں پر زور دیا گیا کہ وہ تعلیمی وسائل کے لیے بجٹ میں اضافہ کریں، سکالرشپس فراہم کریں، اور جدید ڈیجیٹل مواد کی تیاری کو ممکن بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں میں تعلیم کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مذہبی رہنماؤں کو تعلیم کے اسلامی اصولوں کو اجاگر کرنے اور عوامی شعور بیدار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔