پاکستان
خفیہ اطلاع پرفورسزکی کارروائی:9خوارج دہشت گردہلاک۔2گرفتار۔سینیٹائزیشن آپریشن جاری
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں دو الگ الگ آپریشنز میں 9خوارج دہشت گرد مارے گئے ہیں۔خوارج کی دوسالی میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی میں چھ خوارج کو ہلاک جب کہ دو کو گرفتار کیا گیاہے۔ایک اور خفیہ اطلاع پر ایشام کے علاقہ میں آپریشن کیا گیا جس میں تین خوارج ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔فورسزکی جانب سے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے مزید عناصر کو ختم کیا جا سکے۔