آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان طریقہ کار کے مطابق آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا،پاکستان کی جانب سے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کا امکان نہیں ہے،چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کیلئے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،آئی سی سی ایونٹس کیلئے ٹیموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق ایک ماہ قبل اسکواڈ کی فہرست جمع کرانا ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے شروع ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا،میگا ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔