دنیا

شمالی غزہ میں دھماکہ،4 اسرائیلی فوج ہلاک

شمالی غزہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈ کواٹرز کے باہر حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا گیا،اسرائیلی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 32 فلیسطینی شہید ہو گئے جبکہ 200 افراد زخمی ہوئے،نصیرات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور صحافی شہید ہو گیا ہے۔

سول ڈیفنس کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر ممنوعہ ہتھیاروں کی بمباری سے 7 ہزار سے زائد لاشیں تحلیل ہو گئیں،غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ بعض حملوں میں دھماکے کا درجہ حرارت 4 ہزار ڈگری سے زیادہ تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button