پاکستان

پی ٹی آئی نے مذاکرات کر کے حکومت کو بے نقاب کر دیا۔حکومت بیک فٹ پر جارہی ہے۔ شوکت یوسف زئی

  پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے  سے کہا ہے کہ  حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اچھا ہوا پی ٹی آئی نے مذاکرات کر کے حکومت کو بےنقاب کر دیا، حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اب سمجھ آ جانی چاہیےکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملک پر بوجھ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہے، اختیار ہے تو بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جاتی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ یہ اڑان پاکستان کی باتیں کر رہے ہیں لیکن پیسےکہاں ہیں، دو سال میں 27 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، کیا اڑان پاکستان قرضوں سے چلے گا، وفاقی حکومت بتائے کہ 27 ہزار ارب روپےکہاں خرچ ہوئے، قوم کو حساب دے ۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button