پاکستان

لکی مروت:دہشت گردوں نے 17نہتے ورکرزکواغواکرلیا۔فورسزنے 8مغوی بازیاب کروالیے،آپریشن جاری

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کرلیا۔ اغوا کیےگئے سویلین ورکرز نہتے تھے،فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنےکے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکے دار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکرز کو باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، باقی ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائےگا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button