پاکستان

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 100فیصد بہتری لانا ہدف ہے۔مریم نوازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 100فیصد بہتری لانا ہدف ہے،ہسپتالوں میں مناسب صفائی نا ہونا انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے،پسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کو بھی جدید ترین طبی سہولتوں کی ضرورت ہے۔پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق جدید ترین طبی آلات مرحلہ وار فراہم کررہے ہیں۔ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے پائیدار اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ینگ ڈاکٹرز کے زیر انتظام مراکز صحت میں مریضوں کا تناسب تین گنا تک بڑھ گیاہے۔225آر ایچ سی کی ری ویمپنگ پوری طرح مکمل ہوگئی ہے اورنئے شاندار کلینک میں بدل گئے ہیں۔مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سنٹر بنایا جائے گا۔بتایاگیاکہ مراکز صحت میں بڑے ہسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔جنرل سرجری، گائنی،تشخیص، طبی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی۔آر ایچ سی کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک ہفتہ بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مری کے سامبلی جنرل ہسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع،نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا میں جون تک او پی ڈی فنکشنل کرنے کا حکم دیااورجناح ہسپتال پی آئی سی ٹو کو 30ستمبر تک فعال کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button