پاکستان

 سوات: یونیورسٹی طالبا ت کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن

  سوات کینٹ میں مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ اس موقع پرطالبات نے پاک فوج کی بارڈر سکیورٹی پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔ طالبات نے تربیتی مشقوں کابھی مشاہدہ کیا۔  طالبات نے اس اہم دن کے انعقاد پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کے لیے ناقابل فراموش ہے  اور انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور نارتھ کے بینڈ نے ملی نغموں پر مشتمل دھنیں پیش کیں جبکہ محسود، بیٹنی، چترالی اور خٹک رقص بھی پیش کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے دفاعی سازوسامان اور علاقائی اشیا پر مشتمل سٹالز بھی لگائے گئے جسے طالبات نے بہت سراہا۔  دورے کے دوران طالبات اور فرنٹیئر کور نارتھ کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ، بیڈ منٹن اور ٹگ آف وار کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ 

 

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button