دنیا

بھارت ایک مرتبہ پھر احتجاج کی زد میں،مظاہرین نے دارلحکومت پر دھاوا بول دیا

دہلی:بھارت میں کسان پھرسے احتجاج رکاوٹیں توڑتے ہوئے دارالحکومت دہلی میں داخل ہو گئے ۔

 بھارتی میڈیا کےمطابق  کسانوں نے حکومت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے۔

 کسان ہزاروں کی تعداد میں ملک کے مختلف حصوں سے دارالحکومت کے قریب جمع ہوئے اور پھر مل کر شہر میں داخل ہوئے، حکومت نے کسانوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے تاہم وہ کسان کو داخل ہونے سے نہ روک سکے۔

یاد رہے کہ ایک سال تک جاری رہنے والے کسانوں کے پچھلے احتجاج کے بعد حکومت نے ان سے مذاکرات کیے تھے اور ان کے بیش تر مطالبات مان لیے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button