دنیا
امریکا، چین کے ساتھ کسی قسم کی مسابقت سے نہیں ڈرتا: ڈیرک شول
نیویارک:امریکی سیکریٹری خارجہ کے سینئر مشیر ڈیرک شول نے کہا ہے کہ امریکا، چین کے ساتھ کسی قسم کی مسابقت سے نہیں ڈرتا اور ہم چین کے ساتھ منصفانہ اور شفاف مسابقت کے خواہشمند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ کے سینئر مشیر ڈیرک شول کا کہنا تھا کہ امریکا کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ اصولی اختلافات ہیں لیکن ہم پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات برقرار اور وسیع تر رکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو تشویش ہے کہ جو ممالک چین کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہیں ان کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔
ڈیرک شول نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے امریکا پر اقتدار میں تبدیلی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔