اسرائیل کا غزہ میں میڈیا وین پر حملہ،5 صحافی شہید

اسرائیل کے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر حملے جاری ہیں،24 گھنٹوں میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی گاڑی پر بھی حملہ کیا جس میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فون نے شمالی غزہ نصیرات کیمپ میں واقع ایک ہسپتال کے سامنے صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا،حملے کے باعث 5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی حملے کے بعد براڈ کاسٹنگ وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وین مکمل طور پر جل گئی،رپورٹ کے مطابق جس میڈیا وین کو نشانہ بنایا گیا اس پر واضح طور پر press کے الفاظ تحریر تھے۔
صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنیلسٹس کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک غزہ،مغربی کنارے اور لبنان میں 141 صحافی اور میڈیا ورکز مارے جا چکے ہیں،133 صحافی اور میڈیا ورکرز وہ ہیں جو غزہ میں شہید ہوئے۔