کھیل
Trending

پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن،ڈرافٹنگ کی تاریخ اور مقام تبدیل،نئی تاریخ سامنے آ گئی

لاہور : پی ایس ایل کے 10 ویں  ایڈیشن کیلئے پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 11 کے بجائے 13 جنوری کو لاہور میں ہو گی،پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ اور  وینیو لاجسٹک  چیلنجز کی وجہ سے تبدیل کی گئی۔

ڈرافٹنگ کی تقریب حضوری باغ لاہور قلعہ میں سجائی جائے گی،مارچ میں ہونے والے پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے روٹ میں گوادر شامل ہو گا،پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن ممکنہ طور پر 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان ہو گا۔

چھ فرنچائزز 13 جنوری کو پلیئر ڈرافٹ کی تقریب میں اسکواڈ کا انتخاب کریں گی،اس سے پہلے ڈرافٹنگ کی تقریب گوادر میں 11 جنوری کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button