پاکستان

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کا احسن اقدام،ضلعی ہسپتالوں میں ایم آر آئی سروسز شروع

لاہور : پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل پر ایم آر آئی سروسز فراہم کرنے کا پراجیکٹ شروع کر دیا گیا،شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز کا آغاز جلد ہو جائے گا۔

دونوں اضلاع میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے آؤٹ سورسنگ ایم آر آئی سروسز متعارف کرائی جائیں گی،شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے،شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز پر 39 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم آر آئی کی انسٹالیشن مکمل کر لی گئی،بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم آر آئی مشین جلد نصب کر دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورسنگ ماڈل کے تحت مختلف اضلاع میں ایم آر آئی کی معیاری سہولت مہیا ہو گی،ایم آر آئی سروسز کی فراہمی سے پیچیدہ امراض کی جلد تشخیص ممکن ہو گی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button