پاکستان

ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ حکومت میں شریک ہے۔احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے کہ اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے اپنے اپنے نظریات ہیں لیکن پاکستان کی سلامتی اور مفاد کے معاملے پر دونوں متفق ہیں۔ کراچی میں صوبائی وزیرناصرحسین شاہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ترقی کی تین اڑانیں کریش ہوتے دیکھ چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ حکومت میں شریک ہے۔ وفاقی حکومت سندھ میں ترقیاتی فنڈز بھرپور طریقے سے جاری کرے گی اور سیلاب سے یہاں جو تباہی ہوئی اس سے نکلنے میں صوبائی حکومت کی مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے جس کا مقصد ملک میں اندورنی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

اس کو دہشت گردی کی لہر سے ملاکر دیکھیں تو سب کھیل سمجھ آجائے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران نیازی لوگوں سے رسیدیں مانگتے تھے مگر جب ان سے کہا گیا کہ رسیدیں دکھاﺅ تو وہ بوگس نکلیں جب وہ اصلی رسیدیں دکھا دیں گے تو رہا ہوجائیں گے۔ برطانیہ سے آنے والا 190 ملین پاونڈ قومی خزانے کے بجائے اپنے دوست کے اکاونٹ میں جمع کرادیا۔ انہوں نے جو رسیدیں دیں اس کے مطابق وزیراعظم کو سستے تحفے ملے اور اس کے عملے کو مہنگے تحفے ملے، کیا کہیں ایسا ہوسکتا ہے؟۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفاد سے متعلق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا نظریہ ایک ہے۔  

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button