پی ٹی آئی حکومت مذاکرات ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکے۔عرفان صدیقی
پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد قیصر کا کہناہے کہ ہم نے دو اجلاسوں میں جو زبانی مطالبات پیش کیے وہ اب منٹس بن چکے ہیں انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے، کاغذ دینا نہ دینا ایک رسمی کارروائی ہے۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کا تحریری طور پر مطالبات نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹیوں کے دو اجلاس ہو چکے ہیں تاہم گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات جہاں سے شروع ہوئے تھے وہاں سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کر رہے ہیں اور اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے کسی فریق نے رابطہ نہیں کیا۔