پاکستان

خصوصی افراد کے حقوق اور خود مختاری کیلئے کام کر رہے ہیں،وزیراعلٰی مریم نواز

لاہور : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بصارت سے محروم افراد کے ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بریل سسٹم بصارت سے محروم افراد کیلئے علم و شعور کی روشنی فراہم کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بریل پریس کام کر رہے ہیں،بریل پریس کی اپ گریڈیشن سے خصوصی افراد کو بین الاقوامی معیار کا تعلیمی مواد مہیا کرنا ممکن ہو گا،لاہور اور بہاولپور کے بریل پرنٹنگ پریس کے ذریعے صوبے بھر میں سرکاری و نجی اداروں کو مفت بکس مہیا کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ سال پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد اسپیشل بچوں کو انرول کیا گیا،بصارت سے محروم طلبہ کو 15 ہزار سے زائد بریل بکس فراہم کی جا چکی ہیں،اسپیشل طلبہ کو قرآن پاک بھی بریل میں مہیا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل طلبہ کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں،خصوصی افراد کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے،محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کو اصلاحات کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے معاشی مسائل میں کمی لانے کیلئے ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے،پاکستان کے پہلے آٹزم سکول پر کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا،اسپیشل ہیروز کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اسپیشل افراد کے حقوق اور خودمختاری کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،کوئی بھی فرد بنیادی حقوق سے محروم نہیں رہے گا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button