کھیل
Trending

کیپ ٹاون ٹیسٹ،صائم ایوب انجری کا شکار ہو گئے

کیپ ٹاون : پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے،جنوبی افریقہ سے پہلا میچ ہارنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے ابتدا میں ہی قومی ٹیم کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے دائیں ٹخنے میں فریکچر ہو گیا جس کی وجہ وہ 6 ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،قومی ٹیم کے اوپنر کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی۔

پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے،صائم ایوب کے ٹخنے کو میڈیکل مون بوٹ سے فکس کر دیا گیا،جارحانہ بیٹر ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ ہی وطن واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 بنا لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button