دنیا

جنوبی کوریا:طاقت کاغلط استعمال،آرمی چیف سمیت دوفوجی افسروں پرفردجرم عائد۔فوجیوں کو استغاثہ نے دورانِ تحقیق حراست میں لیا تھا

جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت گرفتار دو فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائدکر دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں فوجی افسران پر گزشتہ ماہ جنوبی کوریا میں لگنے والے مارشل لا میں معاونت فراہم کرنے کا الزام تھا۔جنوبی کوریا کے آرمی چیف اور اسپیشل وار فیئر یونٹ کے سربراہ کو استغاثہ نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل پارک ان سو نے تین دسمبر کو اپنے نام سے مارشل لا کے نفاذ کے احکامات جاری کیے تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل کواک گونگ کیون نے مواخذے کا سامنا کرنے والے سابق صدر یون سوک یول کے احکامات پر اسپیشل فورسز کو پارلیمنٹ میں بھیجا تھا تاکہ ممبران مارشل لا کے خلاف تحریک پیش نہ کر سکیں۔تمام تر اقدامات کے باوجود جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لا کے خلاف قرارداد منظور کی جس کے باعث صدر کو کچھ ہی گھنٹوں بعد مارشل لا کے احکامات واپس لینے پڑے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button