دنیاشوبز
Trending

رونالڈو اور ماورہ حسین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ،قلعی کھل گئی

اداکارہ ماورہ حسین نے نئے سال کے آغاز پر کہا تھا کہ انہیں شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا جس میں بظاہر نظر آیا کہ رونالڈو نے ماورہ حسین کو سالِ نو کی مبارکباد دی،اداکارہ نے اسکرین شاٹ کے ساتھ کیپشن لکھی کہ میرا سال بن گیا،انہوں نے کیپشن کے ساتھ کئی ایموجیز بھی لگائے۔

ماورہ حسین نے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کو بھی اسکرین شاٹ کے ساتھ ٹیگ کیا لیکن شاید اداکارہ کو خوشی فہمی ہو گئی تھی کیونکہ رونالڈو اور اداکارہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے کا راز فاش ہو گیا ہے۔

یہ بات اب عیاں ہو چکی ہے کہ اداکارہ کو موصول ہونے والا پیغام رونالڈو کی جانب سے ذاتی طور پر نہیں بھیجا گیا تھا بلکہ مسیج انسٹا گرام پر براڈ کاسٹ فیچرز کے ذریعے بھیجا گیا تھا،انسٹا گرام کے اس فیچرز کے ذریعے نامور شخصیات اپنے پرستاروں اور فالوورز کو عمومی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

ماورہ حسین اور رونالڈو کے درمیان پیغامات کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث رہا مگر اب حقیقت سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ اداکارہ نے واقعی میسج کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا ذاتی پیغام سمجھا یا اسکرین شاٹ کو صرف مزاخ کے طور پر پوسٹ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button