کھیل
Trending

قومی کرکٹر محمد حسنین گلوکار بھی بن گئے

فاسٹ باولنگ سے مدِمقابل کھلاڑی کو اپنی گیندوں سے گھمانے والے فاسٹ باولر محمد حسین نے گانا کا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

محمد حسین کی گانا گانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں،فاسٹ باولر نے اپنے بھائی کی شادی پر گانا گنگنا کر میلہ لوٹ لیا۔

محمد حسنین کی جانب سے فن کا مظاہرہ کرنے پر جہاں رشتہ داروں نے داد دی وہیں پرستاروں نے بھی موسیقی کا ذوق رکھنے پر ان کی تعریف کی۔

اس سے قبل بھی محمد حسنین کرکٹر اعظم خان کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں،فاسٹ باولر نے چار برس قبل ساتھی کرکٹر کے ساتھ گانا گایا گیا تھا،پی سی بی نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button