پاکستان
Trending

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد : وزیراعظم نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے معاشی اشاریے بتا رہے ہیں کہ نیا سال پاکستان کیلئے خوشحالی لائے گا،تمام اشیاریے ملکی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،چینی اور تیل کی اسمگلنگ میں کمی ہوئی ہے،ذاتی پسند و نا پسند سے بالا تر ہو کر فیصلے کریں گے تو کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے،سب دوست ممالک چاہتے ہیں پاکستان سے روابط بڑھیں اور برآمدات میں اضافہ ہو،زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 12 ملین ڈالر پر پہنچ چکے ہیں،اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا لیا،اس ناسو کا سر کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہو گا،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جوان شہادتیں دے رہے ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

شہباز شریف نے کُرم امن معاہدے پر تمام فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارا چنار واقعہ میں سینکڑوں لوگ مارے گئے،پارا چنار میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا،اس قسم کا دلخراش واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button