پاکستان

پنجاب میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،مریم اورنگزیب

لاہور : وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ترقیاتی نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے خود کار بنا دیا گیا،پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا جہاں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور پیشرفت کا جائزہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لیا جا رہا ہے۔

سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں بریفنگ دی کہ چین کی مدد سے پنجاب میں گورننس سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا،وزیراعلی پنجاب پورٹل کے ذریعے روزانہ تمام ڈیٹا چیک کرتی ہیں۔

انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ وزیراعلٰی مریم نواز نے عوامی منصوبوں کیلئے 844 ارب روپے کا پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا،مریم نواز سیاسی تفریق سے بالا تر ہو کر مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کروا رہی ہیں۔پنجاب میں صحت کے نظام کی تشکیل نو جاری ہے،بنیادی مراکز صحت،ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔

سنیئر صوبائی وزیر کے مطابق ماحولیاتی بہتری کے ساتھ صنعتی اور زرعی ترقی کے ماڈل پر عمل ہو رہا ہے،پہلی بار زرعی مشینری رعایتی قیمت اور اقساط پر دی گئی۔وزیراعلٰی پنجاب عوام کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہیں،ستھرا پنجاب سکیم کے تحت صفائی کے نظام کو پورے صوبے میں پھیلائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ تعلیم،آئی ٹی،نوجوانوں کی ہنرمندی،بچوں اور ماں کی صحت مریم نواز کی ترجیحات میں شامل ہیں۔عوام کو اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت گھروں کا مالک بنایا جا رہا ہے،سموگ کے مسئلے کو حل کرنے میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے متحرک کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button