راولپنڈی : وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے،عدالت نے وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا کے وارنٹ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کئے تھے۔
علی امین گنڈا کے وکیل فیصل ملک نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکمنامہ بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کروایا،عدالت نے وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔