کھیل
Trending

ٹیسٹ رینکنگ،ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست میں ایک پاکستانی کھلاڑی جگہ بنا سکا

دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے کھلاڑی جوروٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے،انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن تیسرا نمبر پر ہیں۔

بھارت کے کھلاڑی یشوی جسوال ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے،آسٹریلیا کے بیٹر ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں اور پاکستان کے کھلاڑی سعود شکیل تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے۔

آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ تین درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر ہیں،بابر اعطم دو درجے تنزلی کے بعد 17ویں،محمد رضوان 21ویں اور سلمان آغا 23ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے کھلاڑی جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے،جنوبی افریقہ کے بولر مارکو یانسین 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں اور پاکستان کے کھلاڑی نعمان علی تنزلی کے بعد 9ویں نمبر چلے گئے۔

ٹیسٹ آل راونڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے،آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button