پاکستان
Trending

دھرنے کی سیاست کرنے والوں نے معیشت تباہ کر دی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ترسیلاتِ زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی،کارکردگی کی رفتار یہی رہی تو ترسیلاتِ زر 35 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لے گی۔

انہوں نے نام لیے بغیر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھرنے کی سیاست کرنے والوں نے معیشت تباہ کر دی،معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

شہباز شریف نے امید کا اظہار کیا کہ اُڑان پاکستان معیشت کو مزید استحکام دے گا،معیشت میں استحکام لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 72 ارب روپے کی محصولات بہترین کارکردگی کی علامت ہے،دسمبر میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،کاروباری افراد کو 89 فیصد ریلیف ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں،اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے،9 ماہ میں معیشت میں بہتری کی گواہی عوام بھی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہے ہیں،شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button