پاکستان
2025ءکے آغازپروزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی پیغام
نئے سال 2025ءکے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024ء کے دوران ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوئے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، دوست اور برادر ممالک سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے، 2024 میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کا آغاز ہوا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم 2025 میں داخل ہو رہے ہیں اور معیشت کو خود انحصاری کی پٹری پر ڈال چکے ہیں، آج کے دن ہم ایک مستحکم ،روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔وزیراعظم نے نئے سال کےآغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ دعا ہے نئے سال میں ہم انفرادی اور اجتماعی غلطیوں کو سدھار کر نئی شروعات کریں۔