دنیا

ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ جنگ بندی معاہدے کا احترام دونوں فریقوں کو کرنا ہے۔حماس

حماس نے کہاہے کہ اسرائیل کی طرف سے معاہدے کا احترام ہی یرغمالیوں کو واپس لانے کا واحد راستہ ہے۔دھمکیوں کی زبان کی کوئی اہمیت نہیں، یہ صرف مسائل اُلجھا دےگی۔حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ جنگ بندی معاہدے کا احترام دونوں فریقوں کو کرنا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر حماس نے 10 فروری کو یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی روکنے پر معاہدہ ختم کر کے اسرائیلی حملے شروع ہونے کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button