پاکستان
صدر آصف زرداری نے ایک اور آرڈیننس جاری کر دیا
اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے بینکوں کے ٹیکس ڈھانچے سے متعلق نظر ثانی کا انکم ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس جاری کر دیا
نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے آرڈیننس کے تحت بینکنگ ٹیکس کی شرح 44 فیصد تک بڑھنے سے حکومت 31 دسمبر تک 70 ارب روپے کمائے گی،صدر مملکت نے پیر کی شپ انکم ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس 2024 جاری کیا۔
انکم ٹیکس آرڈیننس میں 2001 کے قانون کے پہلے اور ساتویں شیڈول میں ترمیم کر کے بینکوں کے ٹیکس ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں،آرڈیننس کے تحت بینکنگ کمپنیوں کیلئے 2025 میں 44 فیصد ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔
2026 میں ٹیکس کی شرح 43 فیصد اور 2027 کے بعد سالوں کے حساب سے ٹیکس کی شرح 42 فیصد ہو جائے گی،چھوٹی کمپنیوں کیلئے ٹیکس کی شرح 20 فیصد برقرار ہے جبکہ دیگر کمپنیوں کیلئے یہ شرح 29 فیصد ہے۔