پاکستان
پاک فوج کے جوانوں نے خوارج دہشت گردوں کاحملہ پسپاکردیا
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 دہشت گردوں نے کرم، شمالی وزیرستان سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش کی تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔خوارجیوں نے افغان طالبان سے مل کر پاکستانی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور سکیورٹی فورسز نے اس کا منہ توڑ جواب دیا،افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی مصدقہ ابتدائی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثرجوابی کارروائی اورگولاباری سے افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑکربھاگ گئے۔