پاکستان
خوارج دہشت گردوں کاحملہ،پاک فوج کےتین جوانوں سمیت پانچ افراد جاں بحق،آپریشن سینٹائزیشن میں تین دہشت گردہلاک


بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں ایک دہشت گردخودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کواڑا دیا جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے تین جوان اوردوشہری شہید ہوگئے۔شہداء میں حوالدار منظور علی (عمر: 38 سال، ساکن ضلع نواب شاہ)،حوالدار علی بلاول (عمر: 39 سال، ساکن ضلع نصیر آباد)،نائیک عبدالرحیم (عمر: 34 سال، ساکن ضلع بدین)،سویلین ڈرائیور جلال الدین اور ضلع محمد قویر(ضلع خاران کا رہائشی)شامل ہیں۔واقعہ کے بعدفورسز نے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا تعاقب کیااور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔