کھیل

سنچورین ٹیسٹ،بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

بابراعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین ٹیسٹ میں کیرئیر کے 4 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں،پاکستانی بیٹر کو 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 3 رنز چاہیے تھے،انہوں نے چوکا لگا کر نیا اعزاز اپنے نام کیا لیکن وہ پہلی اننگز میں صرف 4 رنز ہی بنا سکے تھے۔

بابر اعظم تینوں طرز کی کرکٹ میں 4,4 ہزار مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں،اس سے قبل بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

بابراعظم پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے 12 ویں کھلاڑی ہیں،انہوں نے 123 ون ڈے میچز میں 5 ہزار 957 جبکہ 128 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4 ہزار 223 رنز بنا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میں دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 88 رنز بنائے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button