پاکستان
بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اوربھاری جرمانے عائدکیے جائیں گے
وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیاہےکہ بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اوربھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کیلئے پاکستان میں کم از کم پانچ سال قیام بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔