پاکستان

بے نظیر بھٹوشہید کی مصالحت،مشاورت اور فلسفیانہ سوچ نے جدید اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھی۔ بلاول بھٹوزرداری 

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کارکنان اورقوم سے بی بی شہید کےجمہوریت، رواداری، سماجی انصاف کےاصولوں سے و ابستگی کی تجدید کی اپیل ہے، بینظیر بھٹو کی زندگی اورقربانی منصفانہ اورمساوی معاشرے کے لیے ان کی جدوجہد کا لازوال ثبوت ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ بیظیر بھٹو کے اس خواب کو حقیقت بنائیں، وہ دن دور نہیں جب بی بی شہید کے انصاف پر مبنی پاکستان کا وژن حقیقت بنے گا۔بلاول بھٹو زرداری بے نظیر بھٹو کے 17ویں یوم شہادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی شہید کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کی زندگی جراَت، استقامت اورپاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی، بینظیر بھٹو صرف سیاسی شخصیت نہیں بلکہ مظلوم، محکوم اورپسماندہ طبقات کے لیے امید کی کرن تھیں۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح، شہید بینظیر بھٹو بھی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں، انکی مصالحت، مشاورت اور مختلف نقطہ نظرکو سمجھنےکی فلسفیانہ سوچ نے ایک جدید اور  روشن پاکستان کی بنیاد رکھی، شہید بینظیر بھٹو کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button