کھیل

چیمپئنز ٹرافی،برطانوی اخبار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

لاہور : چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کھیل کی ساکھ کو قربان کیا گیا،برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

ٹیلی گراف نے آرٹیکل میں لکھا کہ آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں بھارت کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے،ایونٹ کے 7 ممالک کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ ناک آوٹ میچ کہاں کھلیں گے،صرف اکیلے بھارت کو معلوم ہے کہ وہ ناک آوٹ میچ کہاں کھیلے گا،بھارت کا پاکستان کو فائنل کرانے سے روکنا شرمناک ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کہاں ہو گا،یہ 4 مارچ کے بعد معلوم ہو گا،کرکٹ پر صرف ایک ملک بھارت کی اجارہ داری ہے۔لاہور میں 1996 کے ورلڈکپ کے فائنل کی میزبانی کے بعد پھر تیاریاں کی جا رہی ہیں،شائقین اور منتظمین کو یہ علم ہی نہیں کہ فائنل لاہور میں ہو گا بھی یا نہیں؟

ٹیلی گراف نے لکھا کہ آئی سی سی کے ایونٹس میں بھارتی مفادات کیلئے کھیل کی ساکھ کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے،2019 کے ورلڈکپ میں بھارت نے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے 8 روز تک کوئی میچ نہیں کھیلا تھا،2021 اور 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے میچز رن ریٹ کو دیکھنے کیلئے آخر میں رکھے گئے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button