پاکستان
امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام پرلگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی پرمبنی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ
امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام پرلگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی پرمبنی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہےکہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کےدفاع اور دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی کا فیصلہ پاکستانی قوم کرےگی ، پاکستان پر ماضی میں بھی بہت سی پابندیاں لگیں مگر ہم نے اپنی سکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھی۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام پرلگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی پرمبنی ہیں۔فوجی عدالتوں سے متعلق یورپی یونین کے تحفظات پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین اور عدالتوں میں اندرونی معاملات حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستانی قوم اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔