پاکستان
Trending

تحریک انصاف سے مذاکرات،وزیراعظم نے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد : سیاسی منظرنامے پر بڑا بریک تھرو، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان برف پگھلنے لگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،رانا ثناء اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف،نوید قمر،ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی،رہنما مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی،وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button