کھیل

انجری کے باعث رضوان کی کیویز کیخلاف بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

لاہور: انجری کے باعث قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے آج فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وکٹ کیپر کو تکلیف سے نجات کے لیے آرام کی ضرورت ہے، ٹیم مینجمنٹ سکین رپورٹ کی روشنی میں محمد رضوان کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کیویز کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ ایک بار پھر قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کر کے انہیں بیٹنگ کیلئے چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب ٹیم ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ساتھی بلے باز محمد رضوان کو بیٹنگ کیلئے چوتھے نمبر پر بھیجنے کے حق میں نہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button