دنیا
ایران کے صدر کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
تہران :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 24 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے، ایرانی صدر کے ہمراہ خاتون اول اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے ساتھ وفد میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے جبکہ دورہ پاکستان کے موقع پر ایک بڑا تجارتی وفد بھی ساتھ آئے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی ہم منصب ، وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے جہاں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔